حیدرآباد۔19ستمبر(اعتماد نیوز)بہار کی قدیم یونیورسٹی نلندیا یونیورسٹی کا
دو بارہ آج افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر خارجہ سشما
سواراج نے شرکت کی۔ یکم ستمبر سے 15طلبا کے ساتھ تعلیم کا با قائدہ اس
ینیورسٹی میں آغاز ہوا۔جبکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2020 تک مکمل طریقہ
سے اس یونیورسٹی کی تجدید عمل میں آئیگی۔ یہ یونیورسٹی تقریبا 800سال کے
وقفہ کے بعد دو بارہ شروع ہوا۔ اور یہ بہار کے صدر مقام پٹنہ سے 100کیلو
میٹر کے فاصلہ کے بعد ہے۔